وزیراعظم عمران خان ایک اور بڑی کامیابی کیلئے کوشاں

وزیراعظم عمران خان ایک اور بڑی کامیابی کیلئے کوشاں


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، ہمسایہ ملک روس سے گیس خریداری کیلئے 10 ارب ڈالرکامعاہدہ کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گیس خریداری کیلئے روس سے 10 ارب ڈالرکامعاہدہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، روس اورپاکستان کے درمیان گیس فراہمی کے ایم او یو پر دستخط آج ہونگے، پاک روس10ارب ڈالرکے منصوبے کے ایم اویو پر دستخط کی تقریب ماسکومیں ہوگی، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کا وفدکل روس روانہ ہوگا۔

ایم او یو کےبعد روسی کمپنی گیزپرام اورپاکستان کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹمزکے مابین معاہدہ ہوگا، روسی کمپنی بلٹ،اون، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر منصوبہ مکمل کرے گی، پاکستان روس سے یومیہ50کروڑ سے 1ارب مکعب فٹ تک گیس خریدے گا،پاک روس معاہدے کے بعدمنصوبے کی فزیبلٹی پر کام شروع ہو جائے گا،سمندر کے راستے گیس فراہمی کا منصوبہ 3سے 4سال میں مکمل ہوگا۔