بجلی مزیدمہنگی ہوگئی۔۔۔

بجلی مزیدمہنگی ہوگئی۔۔۔


24نیوز:بجلی بم گرا دیا گیا، بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ16پیسے فی یونٹ اضافہ، قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا.

تفصیلات کے مطابق عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ16پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا،قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔

خیال رہے کہ  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے نرخوں میں 4روپے فی یونٹ تک اضافہ کے معاملہ پر فیصلہ موخر کردیا تھا۔  گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں وزارت توانائی کی طرف سے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کی تجویز پر غور کیا گیا تھا ۔

تاہم کمیٹی نے نیپرا اور پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کی بہتری، ڈسٹری بیوشن نقصانات میں کمی اور ریکوری کو بہتر بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جانا تھا ،کمیٹی نے ہدایت کی تھی کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ غریب صارفین پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔