ن لیگ کو پانچ سال بعد خارجہ پالیسی یاد آگئی،شیریں مزاری برس پڑیں

ن لیگ کو پانچ سال بعد خارجہ پالیسی یاد آگئی،شیریں مزاری برس پڑیں


اسلام آباد(24نیوز) شیریں مزاری خواجہ آصف پر برس پڑیں،کہتی ہیں اپوزیشن میں آتے ہی خواجہ آصف کو فارن پالیسی یاد آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف پر برس پڑیں ،ان کا کہنا تھا کہ آج مبارک دن ہے،مسلم لیگ ن کو 5سال بعد فارن پالیسی یادآ گئی، اپوزیشن میں آتے ہی خواجہ آصف کو فارن پالیسی یاد آ گئی، پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں ہرپالیسی اسمبلی میں ڈسکس کریں گے.


ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے دورمیں فارن پالیسی پارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوتی تھی، پہلی مرتبہ برطانیہ نے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا۔