حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،ایک اور یوٹرن لے لیا

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،ایک اور یوٹرن لے لیا


24نیوز:ریڈیو پاکستان ملازمین کا عمارت کو لیز پردینے کے خلاف احتجاج کام کرگیا,وزارت اطلاعات نے عمارت کو لیز پردینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا.

 تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیزپر دینے کے فیصلہ پرریڈیو ملازمین کا احتجاج کام کرگیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔حکومت نےعمارت کو لیز پردینےکا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے ریڈیو ملازمین کو مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات نے اپنا فیصلہ فی الوقت واپس لے لیا۔

سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کےلئے سینیٹر رحمان ملک بھی پہنچ گئے،میڈیا کے ساتھ گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ عمارت کو لیز پردینا ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورکی یقین دہانی کے بعد ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج ختم کر دیا۔