پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوبارہ مندی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوبارہ مندی


کراچی(24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں100 انڈیکس ایک سو زائد پوائنٹ کی کمی سے 41 ہزار کی سطح سے نیچے بند ہوا، تاہم کاروبار میں 24 فیصد زیادہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کاروبار کا آغاز 100  انڈیکس میں ایک سو پوائنٹ کی تیزی پر ہوا،تاہم کافی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی شروع ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس126  پوائنٹ کی کمی سے چالیس ہزار نو سو نو پر بند ہوا، کل 373 کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، 104 کی قیمت میں اضافہ اور 237  کی قیمت میں کمی ہوئی۔

شئیرز کی خرید وفروخت میں24  فیصد اضافہ دیکھا گیا، مجموعی طور پر 12 کروڑ64 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، شئیرز کی مجموعی مالیت میں تئیس کروڑ بائیس لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔