اداکار نانا پاٹیکر پر ساتھی فنکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام

اداکار نانا پاٹیکر پر ساتھی فنکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام


ممبئی ( 24 نیوز )نانا پاٹیکر پربالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے ہراساں کرنے الزام لگا دیا،نانا پاٹیکر نےمعاملے پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت کے مہان فنکار نانا پاٹیکر،جن کو پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازہ جا چکا ہے۔آجکل جنسی طور پر ساتھی فنکاروں کو ہراساں کرنے کے الزام کی ذد میں ہیں،نانا پاٹیکر پر اداکارہ تنوشری دتا نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کاالزام لگایا ہے ،تاہم پورا با لی ووڈ ان الزامات پر خاموش ہے۔

 نانا پاٹیکر  کی کمال اداکاری سے تو سب ہی واقف ہیں،لیکن موصوف کی اس شرمناک عادت سے شاید کم ہی لوگ واقف ہوں گے۔

تنوشری کے مطابق نانا پاٹیکر کی اس گھٹیا عادت سے پورا بالی وڈ واقف ہے،لیکن کوئی بھی اپنی زبان نہیں کھولتا۔