زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد(24نیوز) زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی وزیراعظم تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی, درخواست محمد عادل چٹھہ کی جانب سے دائر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ڈویژن کو فریق بناتے ہوئے محمد عادل چٹھہ نے زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرا دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کو کام کرنے سے روکا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دہری شہریت کا حامل کوئی شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہو سکتا لیکن معاون خصوصی نے بھی وہی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں جو منتخب رکن اسمبلی کرتا ہے،  جو کام براہ راست نہیں ہو سکتا وہ بلا واسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ساتھ ہی درخواست گزار نے زلفی بخاری کی تعیناتی کو غیر قانونی بھی قرار دے دیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔