شہری دریا میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا، بھارتی حکام کا دعویٰ

شہری دریا میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا، بھارتی حکام کا دعویٰ


لاہور ( 24 نیوز ) بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا بھارتی شہری بلوندرسنگھ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بھارتی شہری کا نام بلوندرسنگھ ولد جاگیرسنگھ ہے، بلوندرسنگھ بھارتی پنجاب کے شہر رامداس کا رہنے والا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بلوندر نے پلاسٹک کے ڈرم کی مدد سے خود کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کی مگر سیلابی ریلے کی تیز لہریں اسے پاکستان لے گئیں۔امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنرکے مطابق واقعہ کی اطلاع پاکستانی حکام کو کر دی گئی،انہوں  نےخیال ظاہر کیا ہے کہ بلوندر کا بھارتی سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقے رحیہ خاص میں ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا متعلقہ علاقوں میں حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے مگر تاحال انہیں سیلابی پانی سے کسی بھی زندہ یا مردہ شخص کے ملنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔