سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک مہینے میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا: بلاول بھٹو


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا، انھوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک مہینے میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔

 اسلام آبادمیں نوابزادہ نصراللہ کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ ملک چندوں سے نہیں معاشی پالیسیوں سے چلتے ہیں۔خارجہ پالیسی سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، عمران خان مسئلہ کشمیر اٹھانے کیلیے خوداقوام متحدہ کیوں نہیں گئے۔ آج حکومتی بینچوں سے اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی آوازیں آرہی ہیں، یہ جمہوریت اور ملک پہ حملہ ہے۔پارلیمنٹ سے انصاف ناملاتوکسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نہ جانے کس بات کی ضد ہے کہ آصف زرداری کوتیس سال سے عدالتوں اورجیلوں کے چکرلگوائے جارہے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔