سائنسدانوں نے معذور افراد کو خوشخبری دیدی

سائنسدانوں نے معذور افراد کو خوشخبری دیدی


ٹوکیو(24 نیوز) جاپانی سائنسدانوں نےمعذورافراد کو روزگارفراہم کرنے کیلئے روبوٹ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے ایک روبوٹ ایجاد کیا ہے جس کا مقصد گھر بیٹھے معذور افراد کو روزگار کی فراہمی ممکن بنانا ہے، معذور افراد انٹرنیٹ کے ذریعے روبوٹ کو گھر بیٹھے کنٹرول کرکے ہوٹل میں گاہکوں کو کھانامہیا کریں گے۔

یہ روبوٹ جاپان کی مشہور کمپنی ‘اوری لیبارٹری’ نے تیار کیا ہے، روبوٹ میں آنکھوں کی حرکت پر کام کرنے والے سینسر نصب ہیں، جن سے گھر بیٹھے معذور افراد کئی میل دور سے ایک ہوٹل میں بیٹھے افراد کو کھانا پیش کرسکتے ہیں۔ یہ روبوٹ نا صرف معذور افراد کیلئے ایک نعمت ہے بلکہ ان کےلئے اپنا روزگار کمانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔