مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے


اسلام آباد(24نیوز) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈارکے دعوے کو مسترد کردیا، کہتے ہیں کہ ڈالرکی قدرمیں اضافہ اتفاق رائے سے کیا۔ اس میں کسی کا ذاتی مفاد نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے،  مفتاح اسماعیل نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ڈالر کی قیمت ذاتی مفادات کے لیے بڑھائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خزانہ نئے مالی سال کاوفاقی بجٹ آج پیش کریں گے

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ اتفاق رائے سے اضافہ کیا گیا ۔مشیر خزانہ کا دعوی ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھانے سے برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے ۔