آئین کا آرٹیکل 62 ، 63 کالا قانون ہے: خورشید شاہ

آئین کا آرٹیکل 62 ، 63 کالا قانون ہے: خورشید شاہ


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ خواجہ آصف کی نااہلی سے ناخوش، انھوں نے کہا آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے۔

قومی اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کے فیصلہ سے کوئی بھی سیاست دان خوش نہیں،  یہ معاملہ پارلیمنٹ کو حل کرنا چاہئے تھا۔ انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی ضیاءالحق کی مہربانی ہے ، ان کی پالیسیوں سے ان کے بچے بھی متاثر ہورہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ان کی پالیسیوں سے کوئی سیاستدان نہیں بچ پائے گا۔ خورشید شاہ نےکہا  نواز شریف سے بار بار اس قانون کے خاتمہ کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج کا فیصلہ

قائد حزب اختلافات نے  بجٹ کے حوالے سے کہا کہ حکومت سال کا بجٹ پیش کو پوری سال کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے پورے سال کا بجٹ پیش کرنا ایک نئی روایت ڈالنا ہے۔ انھوں نے کہا کہحکومت پارلیمنٹ کےوقار سے کھیلنا چاہتی ہے. 5سال غریبوں کو ریلیف نہیں دیا،اب کیا دیں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ نہیں دینا چاہیے۔

 واضح رہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی پر شریں مزاری کی بیٹی ناخوش دکھائی دیں،ایمان مزاری نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا ۔