امن کی طرف اہم قدم،شمالی کورین صدر جنوبی کورین ہم منصب سے بغل گیر


سئیول( 24نیوز ) امن کی طرف اہم قدم ،شمالی اور جنوبی کوریا میں رابطے بحال ہوگئے، 65 سال بعد شمالی کوریا کا کوئی سربراہ جنوبی کوریا پہنچا،،، کم جونگ اور مون جائی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا،،، کھانے کے بعد اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
برف پگھل گئی،،، شمالی کوریااور جنوبی کوریا کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جنوبی کوریا پہنچ گئے، جو 65 سال میں شمالی کوریا کے کسی سربراہ کا پہلا دورہ ہے، کم جونگ نے پیدل سرحد عبور کرکے امن کا ہاتھ بڑھایا، تو جنوبی کوریا کے صدر مون جائی نے بھی گرمجوشی سے ان کا ہاتھ تھام لیا،،، مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، گلدستے پیش کئے گئے اور دونوں ملکوں کے قومی ترانوں سے فضا گونج اٹھی۔
سرحدی علاقے پنمن جم میں شاندار استقبال پر شمالی کوریا کا وفد بھی نہال ہوگیا،دونوں سربراہان مملکت میں ون ا?ن ون ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔