آئرلینڈ اور انگلینڈ خلاف ٹیسٹ سیریز ، شاہینوں کی مشقیں جاری

آئرلینڈ اور انگلینڈ خلاف ٹیسٹ سیریز ، شاہینوں کی مشقیں جاری


(24نیوز) پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے لئے کل سے کینٹ کے خلاف چار روزہ میچ سے کھیلے گی ، فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ۔
آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کینٹ بری میں مشقیں جاری ہیں.شاہین آئر لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کینٹ کاؤنٹی کے خلاف چار روزہ میچ سے ٹور کا آغازکرے گی .

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا 

قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ اور بیٹنگ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے .دوسری طرف فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ 
کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ آئر لینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کسی طرح بھی آسان نہیں ہوں گے ۔ آئرش ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے لئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی جگہ پرفارم کرنا ہو گا ۔