خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش


سیالکوٹ(24نیوز) رنگ پورہ میں 4خوش نصیب جوڑے کے  بچوں کی پیدائش ہوئی۔ جوڑے کی شادی کو دس سال ہوگئے تھے لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔

 رنگ پورہ کے رہنے والے خالد مقبول کے ہاں شادی کے دس سال بعد ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔ خالد جاوید بٹ اور فرح بی بی نے دس سال قبل شادی کی تھی۔ دو سال قبل ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا تھا جو پیدائش کے دو دن بعد فوت ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک خاتون کے چار خاوند

تاہم گزشتہ دن خالد مقبول بٹ اور فرح بی بی کے ایک ساتھ چار بچے پیدا ہوئے جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور چاروں بچے صحت مند ہیں۔ خوش نصیب خاندان خوشی سے جھلملا اٹھا اور خا ندان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

خالد جاوید بٹ اس موقع پر بہت خوش دکھائی دیے انھوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

ویڈیو دیکھیں: