بجٹ سے پہلےحکومت کی مہربانیاں، مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بنا دیا


اسلام آباد(24نیوز) نظریہ ضرورت پھر کام کرگیا، بجٹ سے پہلے حکومت کی ایک اور پھرتی، مفتاح اسماعیل کووفاقی وزیرکا عہدہ دے دیا گیا۔ مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

  مفتاح اسماعیل کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، ریونیو اور اکنامک افیئر لگائے جانے کا نوٹی فکیشن بھیجا،  صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا  سمیت سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کا آرٹیکل 62 ، 63 کالا قانون ہے: خورشید شاہ

مفتاح اسماعیل کو  آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔  آرٹیکل 91 کی ذیلی دفعہ 9 کے مطابق  6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جا سکتا ہے جو قومی اسمبلی کا رکن نا ہو لیکن 6 ماہ تک قومی اسمبلی کا رکن منتخب نہ ہونے تک اسے وزارت سے فارغ کردیا جائے گا۔