عمران خان نے بجٹ اجلاس بھی میں آنا گوارا نہ کیا


اسلام آباد( 24نیوز )حسب معمول چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بھی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کررہے۔

عمران خان کی قومی اسمبلی اجلاسوں میں شرکت برائے نام ہی ہے انہوں اب تک ہونیوالے سیشنز میں صرف دو دن شریک ہوئے وہ بھی تھوڑی دیر کیلئے۔انہوں نے کسی بھی بجٹ اجلاس میں آنا گوارا نہیں کیا۔

اسمبلی ریکارڈ کے مطابق عمران خان کی اجلاسوں میں شرکت کی شرح صرف چھ فیصد ہے،انہوں نے دو ہزار تیرہ سے اب تک ہونیوالے چار سو سیشنز میں سے صرف بائیس دن ارکان اسمبلی کو اپنا منہ دکھایا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے جہاں وہ یوتھ اسمبلی سے خطاب کریں گے جب کہ پشاور میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت کے ماحول میں بچوں کو پڑھانے والی صحرائی علاقے کی باہمت استانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے بھی ملاقات کریں گے جس میں جماعت اسلامی سے اتحاد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لیں گے۔

یاد رہے جماعت اسلامی خیبر پی کے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرچکی ہے جس کی تصدیق اس کے رہنماﺅں نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کردی ہے،دوسری جانب سینیٹر سراج الحق کے سینیٹ الیکشن بارے انکشافات سے بھی دونوں اتحادی جماعتوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے پہلےحکومت کی مہربانیاں، مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بنا دیا