میاں شہباز شریف نے عمران خان کو ’جھوٹے خان‘ کا خطاب دے دیا


لاہور(24نیوز)  کہتے ہیں کہ ہم نے پورے پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھا دیا، عوام  پنجاب ، کے پی کے اورسندھ کا موازنہ کر کے دیکھ لیں،ترقی کافرق پتا چل جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کاہنہ نو میں 100 بیڈز پر مشمل گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے  لاہور میں 5 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جبکہ 20 ارب کی لاگت سے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر بڑے ہسپتال بنائے ہیں، عوام پنجاب اور خیبر پختونخوان اور سندھ کا موازنہ کرکے دیکھ لیں، ترقی کا فرق پتا چل جائے گا، 2018 میں عوام ترقی کے دشمنوں کومسترد کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے پہلےحکومت کی مہربانیاں، مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بنا دیا
 
ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں بھی شہباز شریف مخالفین پر تنقید کرنا نہیں بھولے،  کہتے ہیں کہ  پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی عوامی فلاح کے منصوبوں سے جلتی ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر   کے ہسپتالوں میں بچوں بوڑھوں اور خواتین کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے۔ میوہسپتال کے سرجیکل ٹاور میں یورپ کی طرح ہر قسم کی طبی سہولت موجود ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:بجٹ اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج کا فیصلہ
 
شہباز شریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ الزام خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا، یوٹرن خان، جھوٹے خان،  عمران خان نے" کےپی کے" میں کوئی کام نہیں کیا ، عوام 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سے بدلہ لیں۔ پشاور میں 5 سال کے دوران ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا، خیبرپختونخوا میں اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔

یہ ضرور پڑھیں:آئین کا آرٹیکل 62 ، 63 کالا قانون ہے: خورشید شاہ
 
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کے پی کے میں احتساب ادارے کے باوجود کسی کو کرپشن پر سزا نہیں دی جبکہ پنجاب میں احتساب ادارے کے بغیر کرپشن کو روکے رکھا، انہوں نے کہا کہ نیب جتنی مرضی کھوج لگا لے مجھ پرایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ مخالفین تین ماہ میں پانچ مرلے کا مکان نہیں بنا سکتے، شہبازشریف نے ہسپتال بنا دیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:آئندہ مالی سال کا قومی بجٹ تھوڑی دیر بعد پیش کیا جائیگا
 
تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ، مئیر لاہور مبشر جاوید ، طلحہ برکی اور راو شہاب الدین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔