شوبز کی دنیا میں عالمی سطح پرکیا ہورہا ہے؟ جانیئے


 24نیوز:بالی وڈ اداکارہ سونم کپورکی شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کوبرطانوی شاہی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاپ بینڈ اسٹارزین ملک ان دنوں پھرخبروں میں ہیں۔ زین ملک کے جی جی حدید کے ساتھ قریبی مراسم توختم ہوچکے ہیں مگرایک بارپھردونوں کوقریب لانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ جس پرجی جی کی بہن بیلا حدید نے اپنی بہن کو خبردارکیاہے کہ دوبارہ یہ غلطی دہرانے کی کوشش نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:آصفہ زیاتی کیس،ملیکہ شراوت بھی بول پڑیں
 
 دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاکو برطانوی شاہی شادی میں شرکت کادعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ پریانکا چوپڑا کومیگھن مارکل کی طرف سے دعوت نامہ ملا ہے۔ پریانکا چوپڑا جومیگھن مارکل کی دوست ہیں نے کہا ہے وہ شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

پڑھنا نہ بھولیں:فلمی شائقین کیلئے بری خبر آ گئی
 
بالی وڈ ادکارہ سونم کپوراپنے دوست آنند آہوجا کو جیون ساتھی بنارہی ہیں۔ مگراب ان کی شادی کی رنگارنگ تقریب منعقد کرنے کا ارادہ ترک کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ بنا ہے سونم کی آنٹی سری دیوی کی ناگہانی موت سات اورآٹھ مئی کو منعقد ہونے والی شادی کی سادہ تقریب میں صرف بہت قریبی عزیزاوردوست ہی شریک ہوں گے۔