رابی پیرزادہ کی فلم شور شرابہ ریلیز سے قبل مشکلات کی زد میں آ گئی


24نیوز:فلمساز سہیل خان کی فلم  شورشرابہ ریلیز سے ایک دن پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، ڈیجیٹل پرنٹس خراب ہوگئے کل 27 اپریل کو ریلیز نہیں ہوگی۔

فلمساز سہیل خان کی فلم شور شرابہ جسے بھارتی ہدایتکار حسنین حیدر آباد والا نے ڈائریکٹ کیا اور اس میں اداکارہ رابی پیرزادہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ریلیز سے ایک روز قبل ہی اس کے ڈیجیٹل پرنٹس میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اب فلم آج 27 اپریل کو سینما گھروں کی زینت نہیں بنے گی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخیں اس سے قبل بھی متعدد بار تبدیل ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میراکی تنقید پررابی پیرزادہ بول پڑیں

فلم کی بقیہ کاسٹ میں اداکار عدنان خان، میرا، احمد بٹ، مصطفیٰ ٰقریشی، راحیلہ آغا، سخاوت ناز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

واضع رہے کہ اداکارہ میرا  نے  اداکارہ رابی پیرزادہ   پر  تنقید کی تھی جس پر   رابی پیرزادہ نے میرا کو  کرارا جواب دیا تھا۔  ان کا کہنا تھا کہ میرا کسی کو فلم انڈسٹری میں آنے سے نہیں روک سکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میراکی وجہ سے فلم انڈسٹری کا امیج خراب ہوا۔ فلم شورشرابہ 27اپریل کو ضرورکامیاب ہوگی۔ جو اب مشکلات کا شکار ہے۔