سوات پولیس ٹریننگ سنٹر کے تازہ دم دستےکی تربیت مکمل

سوات پولیس ٹریننگ سنٹر کے تازہ دم دستےکی تربیت مکمل


 سوات(24نیوز) پولیس ٹریننگ کے تازہ دم دستے نے تربیت مکمل کرلی۔ اس موقع پر مستقبل کے سرفروشوں نے وطن پر جان قربان کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سوات پو لیس ٹر ینگ سنٹر میں 23خواتین اہلکاروں سمیت274جوا نو ں کے چھٹے بیج نے تربیت مکمل کر لی۔ جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔عقابی نگاہیں اور چیتے کی سی جست  جوانوں نے ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس موقع پر لیڈی اہلکار بھی پیچھے نہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حسب معمول عمران خان بجٹ اجلاس سے غیر حاضر  

سوات پولیس ٹریننگ سنٹر میں اب تک 1141مرد اور53خواتین نے ٹریننگ مکمل کی۔ ٹریننگ میں شاندار کا رکر دگی پر انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے میمن گوٹھ اوربلال کالونی میں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران اپانچ ملزمان گرفتارکرلیا جبکہ سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلزکو گرفتارکرلی۔

پڑھنا نہ بھولیں: بجٹ اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج

پیسوں کے لالچ نےمقدس رشتوں کو بھی روند ڈالا۔   تھانہ سبز پیر کے علاقہ چوبارہ میں تین بیٹوں کا ماں اور سگی بہن پر وحشیانہ تشدد کیا۔ بہن اور ماں کو نیم برہنہ کر کے گھسیٹا ماں کاہاتھ زخمی ہوگیا۔