قومی ٹیم میچ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف 4 روزہ ٹیسٹ میچ کھیلے گی

قومی ٹیم میچ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف 4 روزہ ٹیسٹ میچ کھیلے گی


 24نیوز: پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے لئے کل سے کینٹ کے خلاف چار روزہ میچ سے کھیلے گی۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کینٹ بری میں مشقیں جاری ہیں۔

شاہین آئر لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کینٹ کاؤنٹی کے خلاف چار روزہ میچ سے ٹور کا آغازکرے گی۔ قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ اور بیٹنگ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے معروف ریسلرز آج سے جدہ میں مکے برسائینگے

 دوسری طرف فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ آئر لینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کسی طرح بھی آسان نہیں ہوں گے۔آئرش ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے لئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی جگہ پرفارم کرنا ہو گا۔

پڑھنا نہ بھولیں:آئرلینڈ اور انگلینڈ خلاف ٹیسٹ سیریز ، شاہینوں کی مشقیں جاری

 دوسری جانب یورپا فٹ بالیگ کے سیمی فائنل مرحلے کے پہلے لیگ میچ مارزیلی نے ایف ریڈ بل سیلز برگ کو دوصفر سے شکست دے دی جبکہ آرسنل اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہو گیا۔دونوں ٹیموں نے انتہائی محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ اور پہلے ہاف تک میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 61ویں منٹ میں آرسنل لاکازٹی نےگول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ جسے کھیل کے 82ویں منٹ میں اٹلیٹیکومیڈرڈ کے گیریز مین نے گول کر کےمیچ ایک ایک گول سے برابرکردیا۔

ٖضرور پڑھیں:پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 دوسرے میچ میں مارذیلی نے ایف سی ڑیڈ بل سیلز برگ کو دوصفر سے شکست دی۔ مارذیلی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغازکیا اور 15 ویں منٹ میں تھاؤون نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ 63ویں منٹ میں این جائی نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کردی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito