لیگی حکومت نے جاتے جاتے وزیروں اور مشیروں کی موجیں کرا دیں


 اسلام آباد(24نیوز) ن لیگ کی حکومت نے جاتے جاتے اپنے وزیروں اور مشیروں کی موجیں کرا دیں۔  مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوھدری سے وفاقی وزیر جبکہ لیلیٰ خان کو وزیر مملکت بنا دیا گیا۔

24 نیوز کے مطابق وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں سیاسی کارکنوں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری سے وفاوی وزیر جبکہ لیلیٰ خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مالی سال 19-2018 کیلئے59 کھرب 32 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش

 دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے چیر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا۔ جبکہ کابینہ سیکرٹریٹ نے ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیش بھی جاری کر دیا ہے۔واضع رہے کہ نئے وزرا کی شمولیت سے کچھ گھنٹے پہلے مفتاح اسماعیل نے وزیر خزنہ  کا حلف لیا تھا۔

پڑھنا نہ بھولیں:میاں شہباز شریف نے عمران خان کو ’جھوٹے خان‘ کا خطاب دے دیا

 یاد رہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کے کسی حکومت نے چھے بجٹ پیش کیے ہوں، پہلی بار کسی حکومت نے 6 نجٹ پیش کیے ہیں۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito