وفاقی بجٹ لایا عوام کیلئے خاص تحفہ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز

وفاقی بجٹ لایا عوام کیلئے خاص تحفہ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز


 24 نیوز: مئی کے لیے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں سات فی لیٹر اضافے کی تجویز، اوگرا نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی ہے، پٹرول 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

علاوہ ازیں اوگرا نے مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی درخواست کی ہے۔ حکومت 30 اپریل کو پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دے گی۔