اسلام آباد میں دلچسپ تصویری نمائش، صوفی ازم اور شاعری کی بازگشت

اسلام آباد میں دلچسپ تصویری نمائش، صوفی ازم اور شاعری کی بازگشت


اسلام آباد(24نیوز) دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں پر پاکستان میں آرٹ کو ایک الگ حیثیت حاصل ہے کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق  آرٹ اور عشق کا تعلق بہت گہرا ہے۔ اور جب شاعری ہو آرٹ کے زبان میں تو کیا ہی بات ہے۔ اسلام آباد میں ایک دلچسپ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔کاغذ اور کینوس پر صوفی ازم اور شاعری کو ایسے انداز سے پیش کیا گیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ فنکار اور شرکاء نے آرٹ کو خوب داد دی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: بائیکنگ اسٹنٹ شوکاآغاز، جانبازوں کےحیران کن کرتب

  تصویری نمائش کا افتتاح نیدرلینڈ کی ایمبیسڈر آرٹی اسٹوئیس بریکن نے کیا۔ نمائش میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں نے شرکت کی اور پاکستان کے آرٹ کو خوب سراہا۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito