صابر حسین کو پاک فوج بحالی مرکز سے ٹانگ لگائی جائے: آرمی چیف


24 نیوز: بڑے مجرموں کے خلاف لڑتے ہوئے ٹانگ سے محروم ہو جانے والے پولیس اہلکار کے لیے آرمی چیف کا زبردست خراج تحسین۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹانگ سے محروم سپاہی صابر حسین کو آرمی بحالی مرکز سے مصنوعی ٹانگ لگانے کا حکم دے دیا۔

دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں ٹانگ سے معذور پولیس کانسٹیبل کے لیے آرمی چیف نے دبنگ حکم جاری کر دیا۔ آرمی چیف نے بہادر پولیس اہلکار کے لیے پورے قد سے کھڑے ہونے کا انتظام کر دیا۔ شیر دل جوان کو اب پاک فوج ٹانگ لگائی گی۔آرمی چیف نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صابر حسین کو پاک آرمی بحالی مرکز سے ٹانگ لگائی جائے۔

کچھ عرصہ قبل ڈیرہ غازی خان میں صابر حسین بڑے مجرموں کے خلاف ڈٹ گیا۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسروں نے اپنے بہادر جوان کا زبردست خیر مقدم کیا۔

صابر حسین کے اعزاز میں تقریب بھی سجائی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔ تقریب سے خطاب میں صابر حسین نے کہا کہ ٹانگ تو کیا وطن عزیز کی خاطر جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔

بعد میں پولیس کے قافلے کی صورت میں صابر حسین کو پورے شہر میں پروٹوکول کے ساتھ گشت کرایا گیا۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔