شمالی وزیرستان میں لیویز کی چیک پوسٹ پر دھماکا

شمالی وزیرستان میں لیویز کی چیک پوسٹ پر دھماکا


خیبر پختونخوا( 24نیوز ) شمالی وزیرستان میں لیویزکی چیک پوسٹ پردھماکا ہوا جس کے باعث تین لیویزاہلکارشہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز کی چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا،دھماکے سے تین لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا،شہید اہلکاروں میں امیرزمان اور عبدالولی شامل ہیں، بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ دھماکے میں شہید ہونے والے مقامی  باشندے ہیں، دھماکے کے وقت دو اہلکار موقع پر شہید ہوئے جبکہ ایک زخمی اہلکار نامبوت خان ہسپتال میں چل بسا، دھماکے میں شہید لیویز اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی،عینی شاہدین کا کہناتھا کہ لیویز اہلکار جوں ہی چیک پوسٹ پر پہنچے دھماکا ہوگیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER