نئی ویزہ پالیسی جاری،48 ممالک کے ساتھ نرمی کا نوٹیفکیشن جاری



اسلام آباد( 24نیوز ) وزارت داخلہ نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی، 48 ممالک کے ساتھ ویزے میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ نے نئی ویزاپالیسی جاری جس کے تحت 48 ممالک کے ساتھ ویزے میں نرمی کا ٹوٹیفکیشن جاری کردیا،ان ممالک میں ایران،ملیشیا،روس ،ترکی ، چائنہ ،سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں،انڈیا ،امریکا،برطانیہ ،افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں،نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3ماہ کا ویزادیا جائے گا۔

ان ممالک کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر کی جائیگی،48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت دی جائے گئی،31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو اس سے فائدہ اٹھے گئے،پانچ ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکے گئے، ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا تین ماہ کا دیا جائے گا،نئی پالیسی کے حوالے سے فارن میشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا۔