ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع

ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع


اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات کے بعد  ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 28 اگست سے شروع ہوگا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق  ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار 28 سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی،ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلیں 8 ستمبر تک دائر ہوسکیں گی،ایپلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔