عارف علوی کو اسٹار بلے باز کی یادستانے لگی

عارف علوی کو اسٹار بلے باز کی یادستانے لگی


اسلام آباد(24نیوز) جہانگیرترین محاذپرواپس آؤ،پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوارکواسٹاربلےبازکی یادستانےلگی۔اپنی ٹویٹ میں عارف علوی نےکہا جہانگیرترین نےبہت چھٹیاں منالیں اب کام پرواپس آجائیں، دوسری جانب جہانگیرترین نےبھی واپسی کااعلان کردیا۔

اسٹاربلےبازکےبغیرٹیم نامکمل ہے، صدارتی الیکشن کےمیچ میں مشکلات آئیں توعارف علوی جہانگیرترین کوپکار اٹھے۔ڈاکٹر عارف علوی نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ جہانگیر ترین نے بہت چھٹیاں منا لیں، اب کام پر واپس آ جائیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معرکےاورقومی اسمبلی کےمیدا ن میں کارہائےنمایاں دکھانےوالےپی ٹی آئی کے پتے جہانگیرترین نے بھی عارف علوی کی آواز پرلبیک کہہ دی۔پی ٹی آئی کے ترجمان اوروزیراطلاعات فوادچودھری نےبتایاکہ جہانگیرترین وطن واپس آرہے ہیں۔بیرون ملک سے پہلی پروازسے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔