حکومت کا آئی جی پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آئی جی پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں بڑے عہدوں کیلئے تین تین ناموں پر مشتمل سمری تیار کرلی۔

 وفاقی حکومت نےپنجاب میں اعلیٰ سطحی تبدیلیوں کافیصلہ کرلیا۔ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کوتبدیل کیاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تین ناموں پر سمری تیار کرلی۔ چیف سیکرٹری کیلئے احمد نواز سکھیرا، یوسف نسیم کھوکھر اور طاہر نقوی کے نام شامل ہیں۔سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا چیف سیکرٹری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
آئی جی پنجاب کے لیے بھی تین ناموں پر مشتمل سمری تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کاکہناہےآئی جی پنجاب کےلیےخالق داد لک، عارف نواز اور ڈاکٹر سلمان کےناموں پرغورکیاجائےگا۔امکان ظاہرکیاجارہاہےعارف نواز کو آئی جی پنجاب لگایاجاسکتاہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔