کراچی: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی


کراچی (24نیوز)  کلفٹن میں ایک گھر میں ڈکیتی کرنے والے 8 رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ شاہراہ فیصل پر پٹرول پمپ کے کیشئرکے قاتل کو بھی گرفتارکرلیا گیا ۔ قائد آباد میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

کراچی کے علاقہ کلفٹن میں پولیس نے گھر میں ڈکیتی کرنے والے 8 رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔  پولیس کے مطابق کلفٹن پولیس 115کو ایک کال موصول ہوئی جس پر کارروائی کرکے گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔  گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز موٹر سائیکلیں اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس پارٹی کی کامیاب کارروائی پر کراچی پولیس چیف نے سی سی ون اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم آصف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ زخمی ملزم آصف نے ساتھی کے ساتھ مل کر سترہ جولائی کو شاہراہ فیصل پر واقع پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران کیشیر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کو شناخت کیا گیا ہے۔
ادھر قائد آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار احمد علی جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزم رحمان عرف بادشاہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔