انگلش فٹبال پریمیئر لیگ ،چیلسی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ ،چیلسی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا


میڈرڈ( 24نیوز ) انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب چیلسی کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، نیوکاسل یونائیٹڈ کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

فٹبال کلب چیلسی نے نیوکاسل یونائیٹڈ کو ہوم گراونڈ پر 1-2 سے شکست دے کر انگلش لیگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔،دونوں ٹیموں کو مابین سنسنی خیز مقابلے میں کوئی بھی ٹیم میچ کے پہلے ہاف میں گول اسکور نا کرسکی۔ میچ کے 76 ویں منٹ میں ایڈن ہیزارڈ نے گول اسکور کر کے میچ دلچسب کردیا۔

ایڈن ہیزارڈ کے گول کے کچھ ہی منٹ بعد نیوکاسل یونائیٹڈ کے کھلاڑی جوسیلو نے گول داغ کر میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا،میچ کے آخری لمحات میں نیوکاسل یونائیٹڈ کے اینڈرے یڈلن نے غلطی سے بال اپنے جال میں پھینک کر چیلسی کو 1-2 سے کامیابی دلا دی۔

دوسری جانب سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے جیرونا کو 1-4 سے شکست دے کر لیگ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ کریم بینزیما نے دو جبکہ گیرتھ بیل اور سرجیو رامس نے ایک ایک گول اسکور کیا۔