سبیسٹین ویٹل نے ایف ون بیلجین گرینڈ پرکس ٹائٹل جیت لیا

سبیسٹین ویٹل نے ایف ون بیلجین گرینڈ پرکس ٹائٹل جیت لیا


24نیوز: جرمن ریسر سبیسٹین ویٹل نے ایف ون بیلجین گرینڈ پرکس ٹائٹل جیت لیا، لویس ہیملٹن دوسرے نمبر پر رہے۔ سابق عالمی نمبر ون فرنینڈو الونزو حادثے کے بعد ریس مکمل نا کرسکے۔

ایف ون ریسز کی 13 ویں ریس میں جرمن ریسر سبیسٹین ویٹل نے سب کو پیچھے چھوڑ کر بیلجین گرینڈ پرکس ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔44 لیپز پر مبنی ریس میں ٹیم فراری کےسبیسٹین ویٹل اور چیمپئین شپ لیڈر برطانوی ریسر لویس ہیملٹن میں کڑا مقابلہ رہا۔ سبیسٹین ویٹل نے 308 کلومیٹر کی مسافت ایک گھنٹے 23 منٹ اور چونتیس سیکینڈ میں مکمل کی ۔ ٹیم مرساڈیز کے لیویس ہیمیلٹن 11 سیکینڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

سابق عالمی چیمپئین فرنینڈو الونزو ریس کے شروع مین ہی حادثے کا شکار ہوگئے اور ریس مکمل نا کر سکے۔ ایف ون چیمپئین شپ میں مجموعی طور پر مرسیڈیز اور لویس ہیملٹن اب بھی پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ 17 پوائنٹس کے فرق سے 5 ریسز میں کامیابی حاصل کرنے والے سبیسٹین ویٹل اور فراری 13 ریسز مکمل ہونے کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔