”نیا پاکستان“بھی کراچی والوں کے حالات”تبدیل“نہ کرسکا

”نیا پاکستان“بھی کراچی والوں کے حالات”تبدیل“نہ کرسکا


کراچی ( 24نیوز )” نیا پاکستان “بھی کراچی والوں کے حالات”تبدیل“نہ کرسکا۔شہر قائد میں پانی کا بحران تھم نہ سکا، قلت آب نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مختلف علاقوں میں پانی کے مصنوعی بحران کے باعث شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

پانی کے بحران کے باعث زیادہ تر شہریوں کا انحصار ٹینکرز پر ہے اور جو لوگ ٹینکر کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔

لانڈھی کورنگی ملیر اختر کالونی نیو کراچی شاہ فیصل اور شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی کامسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے شہری پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور واٹر ٹینکر سے مہنگے نرخوں پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔

پانی کی قلت سے دوچار شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پانی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ گھنٹوں قطار میں لگنے اور پانی بھرنے کی پریشانی سے نجات مل سکے۔