خیبر پختونخواہ میں انوکھی تبدیلی

خیبر پختونخواہ میں انوکھی تبدیلی


خیبرپختونخوا میں آئی ہے انوکھی تبدیلی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پندرہ رکنی کابینہ تو تشکیل دے دی لیکن اس کابینہ خواتین ارکان اسمبلی کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، خواتین نے وزیر اعظم سے کابینہ میں خواتین کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کر دیا.

خیبر پختونخواہ کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس میں خواتین کو نظر انداز کیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی نے توقع کی ہے کہ ان کو ان کا حق دیا جائے گا ۔ساتھ ہی کابینہ میں شمولیت کے لیے خان صاحب سے مطالبہ بھی کیا ہے.

دوسری جانب مرد اراکین اسمبلی بھی کابینہ میں خواتین کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔خیبر پختون خواہ میں 15 وزیر اور 5 مشیروں سمیت معاونین خصوصی کو لیاجائے گا ۔15 رکن کابینہ کے بعد مزید وزارتیں ایسی ہے جس میں خواتین کو نمائندگی دی جاسکتی ہے.


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔