بوڑھی ماں کی وزیر اعظم سے فریاد

بوڑھی ماں کی وزیر اعظم سے فریاد


میانوالی( 24نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آبائی حلقہ میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کی یونین کونسل ونجاری میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد معذوری نما پرسرار بیماری میں مبتلا ہیں جو علاج کے لیئے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے آبائی حلقہ این اے 95 میانوالی کی تحصیل عیسی خیل کے علاقہ کی یونین کونسل ونجاری میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جن میں دو بچے بھی شامل ہیں غربت کے ساتھ ساتھ معذوری نما پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں۔گھر کے پانچوں افراد دماغی توازن بھی کھو چکے ہیں،گھر میں نہ تو کوئی کمانے والا ہے اور نہ ہی کوئی دیکھ بھال کرنے والا۔

ایک بوڑھی ماں جو اہل محلہ کے رحم کرم پر ہے، اپنے گھر کے ان افراد کی دیکھ بھال تو کر رہی ہے مگر آخر کار کب تک۔غریب ماں اپنے گھر کے افراد کے علاج کے لیے کسی مسیحا کی منتظر ہے۔گھر پر فاقوں کا راج ہے تو علاج کے لیے پیسے تو دور گھر سے شہر تک کے لیے کرایہ بھی جیب میں نہیں۔

بوڑھی ماں کا کہنا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اہل خانہ کے افراد کا علاج کروا کر ان کی ان بوڑھی ہڈیوں میں جان ڈال دے۔