وزیر اعظم کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اقوام متحدہ میں جانیکا اعلان


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اقوام متحدہ میں جائینگے۔
سینیٹ اجلاس میں پہلا خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ او آئی سی کو اس معاملے پر متفق کرنے کی کوشش کرینگے،ایسے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،مغرب کو سمجھ نہیں کہ وہ ایسی حرکت سے ہمیں کتنی تکلیف دیتے ہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں غلامانہ سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،میں عوام کے سامنے جوابدہ ہوں اور سب کو جواب دہ ہونا ہوگا،عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہئیے۔
انہوں نے کہا ہے معیشت کی بحالی کیلئے ہرہفتے منصوبے پیش کرینگے،عوام ٹیکس تب ہی دے گی جب اسے اعتماد ہوگا،ہر ہفتے سینیٹ میں سوالوں کا جواب دوں گا۔


اس سے قبل ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد پیش کی گئی،جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے پیغمبرکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے،اس معاملے پر حکومت علماءسے رابطے کرے،قرارداد کو متفقہ طور پر پاس کرلیا گیا۔