صورہ کاعلاقہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گڑھ قرار

 صورہ کاعلاقہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گڑھ قرار


لندن( 24نیوز )برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کشمیر کے علاقے صورہ کو کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گڑھ قرار دیا ہے.

  بی بی سی نےلکھا کہ سرینگر کے نواح میں آنچار جھیل کے کنارے واقع صورہ کے علاقے میں کشمیر کی پہلی اور سب سے پرانی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے بانی اور خود مختار کشمیر کے پہلے وزیراعظم شیخ محمد عبداللہ کا آبائی مکان آج کل کھنڈرات کا ایک ڈھیر ہے،یہی وہ علاقہ ہے جہاں 30 سال قبل بھارتی کنٹرول کے خلاف مسلح شورش میں شامل ہونے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی نوجوان شامل ہوئے تھے۔

اگرچہ یہاں آج بھی نیشنل کانفرنس کے حمایتی موجود ہیں، لیکن اب یہ علاقہ حکومت ہند کے لیے پریشانی کا سبب بن چکا ہے،کشمیر میں فی الوقت تاریخ کا سخت ترین محاصرہ اور مواصلاتی تعطل جاری ہے لیکن کشیدگی کے دوران صورہ کے لوگ آئے روز مظاہرے کرتے ہیں اور  حکومت کے اُس فیصلے کےخلاف احتجاج کر رہے ہیں جس کے تحت کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا گیا۔