سرگودھا، گھریلو جھگڑا 7 افراد کی جانیں لے گیا

سرگودھا، گھریلو جھگڑا 7 افراد کی جانیں لے گیا


سرگودھا ( 24نیوز ) سرگودھا میں سیال موڑکے قریب گھریلو جھگڑا 7 افراد کی جانیں لے گیا، آئی جی پنجاب نےآر پی او سرگودھا سےواقعہ کی فوریرپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  سرگودھا کے علاقے سیال موڑکے قریب گھریلو جھگڑا سات افراد کی جانیں لے گیا،نور دین نامی شخص نے فائرنگ کرکے بھائی سمیت 6 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سات افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی،واقعہ کی تحقیق کیلئے خصوصی ٹیم بھی روانہ کردی گئی جبکہ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے لی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ سرگودھا نور دین نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو قتل کیا، قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ، نور دین ذہنی مریض تھا، قتل ہونے والوں میں ایک نوردین کا سگا بھائی ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، مرنے والوں میں تین خواتین چار مرد شامل ہیں۔