وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہو اہے۔ 

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے آئینی حیثیت ختم کردی تھی اور  مقبوضہ وادی میں کرفیو بھی لگا دیا تھا۔جس کے بعد پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ کشمیریوں کے سفیر بن کے اس مسئلے کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے اور اس کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔