مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کا فیصلہ مؤخر

مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کا فیصلہ مؤخر


اسلام آباد( 24نیوز ) چیف الیکشن کمشنر  نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے کیس کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، تمام دلائلسننے کے بعد چیف الیکشن کمشن نےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے کیس کا فیصلہ موخر کردیا گیا,الیکشن کمیشن نے وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کر دی,چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62، 63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے, کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر کو مقرر کر دی.

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائرکی تھی،درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ مریم نواز کی  بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔