برازیل نے جی سیون ممالک کی کروڑ ڈالر کی امداد مستردکر دی

برازیل نے جی سیون ممالک کی کروڑ ڈالر کی امداد مستردکر دی


پیرس( 24نیوز ) برازیل نے جی سیون ممالک کی 2 کروڑ ڈالر کی امداد مستردکر دی، برازیلین ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانس اس رقم سے اپنی نو آبادیات کی حالت سدھارے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل نے جی سیون ممالک کی 2 کروڑ ڈالر کی امداد مسترد کر دی، جی 7 ممالک نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے مدد کی پیشکش تھی،برازیلین ترجمان کا کہناتھا کہ  فرانس اس رقم سے اپنی نو آبادیات کی حالت سدھارے ،  برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے الزام لگایا ہےکہ فرانس برازیل سے ایک کالونی کی طرح برتاؤ کررہا ہے۔

ایمازون کے جنگلات میں لگی آگ بر ازیل کی 7 ریاستوں میں پھیل چکی ہے، برازیل کے 44 ہزار فوجی اور سویلین اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ایما زون کے جنگلات کرۂ ارض کیلئے 20 فیصد آکسیجن کی پیداوار سبب ہیں۔