آئیسکو نے پی ایم سیکرٹریٹ کا بجلی کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری کردیا

آئیسکو نے پی ایم سیکرٹریٹ کا بجلی کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم سیکرٹریٹ 5 لاکھ 58 ہزار کا نادہندہ نکلا، آئیسکو نے بجلی کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کی بجلی کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری کر دیا، بجلی کنکشن کاٹنے کا نوٹس نادہندگی کے باعث جاری کیاگیا ہے، وزیراعظم سیکریٹریٹ 5 لاکھ 58 ہزار کا نادہندہ ہے،آئیسکو کی جانب سے پی ایم سیکرٹریٹ کو بجلی کا بل 28 اگست تک جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔