جسٹس عظمت سعید شیخ ریٹائر ہوگئے

جسٹس عظمت سعید شیخ ریٹائر ہوگئے


اسلام آباد( 24نیوز )سپریم کور ٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کے اعزاز میں الوادعی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور بار عیدیدار شریک ہوئے، جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ ایک جج کی آسامی خالی ہوگئی، سپریم کورٹ میں خالی ہونے والی آسامی پر جج کی تعیناتی کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر تھے، وہ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر رہے،جسٹس شیخ عظمت سعید سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی سمیت دیگر کئی اہم فیصلے دے چکے ہیں۔