باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنٹرول لائن پر پہنچ گئے

 باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنٹرول لائن پر پہنچ گئے


مظفر آباد(24نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بھارتی وحشیانہ بربریت کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنٹرول لائن پر پہنچ گئے، کہتے ہیں انتہا پسند ہندوستان امن کیلئے خطرہ ہے۔

پاکستانی نژاد لائٹ ویٹ عالمی چیمپئن عامر خان چکوٹھی پہنچے تو نہ صرف لوگوں نے استقبال کیا بلکہ سیلفیاں بھی بنائیں، عامر خان کو کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر لوگوں نے مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ عامر خان نے کہا کہ اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بارس جانسن نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم شخصیات کو خطوط لکھے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار نہیں۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ محصور ہیں، بھارتی اقدام کی مذمت کرتا ہوں،انتہا پسند ہندوستان امن کیلئے خطرہ ہے۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی وجوہات پر لائن آف کنٹرول آنے سے منع کیا گیا لیکن میں نے کہا  لائن آف کنٹرول پر ہر صورت جاؤں گا، یہاں آزاد کشمیر پرامن ہے، آزاد کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے لیکن چکوٹھی سے چند کلو میٹرز کے فاصلے پر مقبوضہ کشمیر میں حالات مخدوش ہیں، دنیا کو پیغام دیتا ہوں، مقبوضہ کشمیر کو پرامن خطہ بنائیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں، ان کا ساتھ دیتا رہا ہوں اورانکی آواز بنتا رہوں گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔