برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا

برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا


ملتان ( 24نیوز ) جامعہ زکریا کےگرلز ہاسٹل میں برقعہ پہن کر گھسنے والے نوجوان کوسیکورٹی گارڈز نےدھر لیا۔

تفصیلات کےمطابق بہاؤلدین یونیورسٹی ملتان کے گرلز ہاسٹل میں برقعہ پہن کرگھسنے والا نوجوان پکڑا گیا، برقعہ پوش نوجوان گرلز ہاسٹل کے مریم ہال میں داخل ہوتو وہاں پر موجود سکیورٹی گارڈ نےشک پڑنے پر نوجوان کودھرلیا، بعد ازاں نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ نوجوان  یونیورسٹی کا سابقہ طالبعلم ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہناتھا کہ وہ کس مقصد کے لئے گرلز ہاسٹل گیا اس بارے تحقیقات کررہے ہیں۔