حسن علی نے نجی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

حسن علی نے نجی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا


( 24نیوز ) حسن علی نے اپنی دلہنیا اورشاداب خان کوبہترین دوست قرار دے دیا، حسن علی نے کہا کہ دولوگ دوست بن کرزندگی میں آئے،ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹرحسن علی کو زندگی میں دوبہترین دوستوں کا ساتھ مل گیا،ٹویٹرپیغام میں حسن علی کا کہنا ہے دولوگ ان کی زندگی میں دوست بن کرآئے ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا، حسن علی نے سامعہ اورشاداب خان کیساتھ اپنی یادگارتصاویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان دونوں دوستوں میں بہت مماثلت محسوس ہوتی ہے.

حسن علی نے لکھا کہ دونوں محسوس کرتے ہیں کہ میں پریشان ہوں لیکن کوئی بات نہیں, میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ میں دونوں کوہمیشہ کتنا پریشان کروں گا.

شاداب خان قومی کرکٹرز میں سے حسن علی کے سب سےقریبی دوست ہیں, شاداب خان نے حسن علی کی شادی کی تمام تقریبات میں بھی شرکت کی.