سونا مزید مہنگا، نرخ نئی بلند ترین سطح پر

سونا مزید مہنگا، نرخ نئی بلند ترین سطح پر


کراچی ( 24 نیوز ) عالمی مارکیٹ میں تو سونا مہنگا نہیں ہوالیکن مقامی جیولرز نے فی تولہ ایک سو روپے مہنگا کر دیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نواسی ہزار ایک سو روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک سو روپے کے اضافے سے نواسی ہزار ایک سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا ستاسی روپے کے اضافے سے چھہتر ہزار تین سو نوے روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت ستر ہزار تئیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ مین سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیمانڈ بڑھنے اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کے باعث سونا مہنگا ہو رہا ہےاور ابھی بھی دوبئی کے مقابلے میں پاکستان میں سونا سستا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer