بھارتی فورسز کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، 2 پاکستانی شہری شہید

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، 2 پاکستانی شہری شہید


( 24 نیوز ) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پہ سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ، بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ نوشین شہید ہو گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے نکرن سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ نوشین شہید ہو گئی جبکہ 3 شہری زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے 3 گھر بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer